قلمی چاند گرہن کا عروج 12 بجکر 24 منٹ پر ہو گا

قلمی چاند گرہن کا عروج 12 بجکر 24 منٹ پر ہو گا

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن شروع ہو گیا ہے۔ قلمی چاند گرہن کا عروج 12 بجکر 24 منٹ پہ عروج پر ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق قلمی چاند گرہن دو بجکر چار منٹ پہ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ قلمی چاند گرہن کے متعلق ڈائریکٹر میٹ آفس خالد محمود کا کہنا ہے کہ اس کو آنکھوں سے دیکھنا مشکل ہو گا۔

اسلام آباد اور گوادر میں چاند رصد گاہیں قائم کرنے کا اعلان

ڈائریکٹر میٹ آفس خالد محمود کے مطابق قلمی گرہن چاند کے چہرے پر صرف ایک تاریک سایہ پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی کا صرف ایک حصہ چاند تک پہنچنے سے رکا ہوا ہوتا ہے۔

آج چاند گرہن کا پاکستانی وقت کے مطابق شب دس بجکر 46 منٹ پرآغاز ہوا تھا۔

پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز ہوگیا: لوگوں کی دلچسپی عروج پر

ماہرین فلکیات کے مطابق جب سورج اور چاند کے درمیان زمین آجاتی ہے تو چاند کو گرہن لگنا کہتے ہیں۔

’بلڈ مون‘ اپنی پراسرار دلکشی کے ساتھ آسمانوں پر نمودار

ماہ رواں میں 21 جون کو سورج گرہن بھی لگے گا۔ رواں سال کے پہلے سورج گرہن کے متعلق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت لگتا ہے کہ جب چاند سورج کو پوری طرح سے ڈھانپ لیتا ہے۔ اسی مناسبت سے اسے رنگ آف فائر بھی کہتے ہیں۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رنگ آف فائر کا نظارہ سکھر سے گوادر تک کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن صبح پونے 9 بجے شروع ہوگا اور دوپہر ڈھائی بجے تک دکھائی دے گا۔

پاکستان میں طویل دورانیے کا سورج گرہن، مساجد میں نماز کسوف کا اہتمام

سال رواں کا پہلا چاند گرہن دس اور گیارہ جنوری 2020 کی درمیانی شب ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں