وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر ایئر پورٹس سے متعلق شکایات، حکومت کا نوٹس

سٹیزن پورٹل پر ہزاروں صارفین کی رجسٹریشن منسوخ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر ملکی ایئر پورٹس سے متعلق شکایات میں اضافے پر وفاقی حکومت نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کی گئی ہیں کہ ایئر پورٹس پر معذور اور بزرگ افراد کو ویل چیئر فراہم نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے انہیں تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کے نوٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ایئر لائنز کو ویل چیئرز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

پاکستان سٹیزن پورٹل شکایات کے ازالے کا سب سے مؤثر ذریعہ بن گیا

سی اے اے نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئر لائنز بزرگ اور معذور افراد کو پارکنگ سے جہاز تک ویل چیئر لازماً فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ معذور مسافروں کو ویل چیئر کی فراہمی کیلئے ایئر پورٹ آمد سے قبل رجسٹریشن کی جائے۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے نے ویل چیئر کی عدم فراہمی پر ایئر لائنز کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں