کراچی میں کورونا کے ایک ہزار89 نئے کیسز رپورٹ، مزید 29  افراد جاں بحق

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 19 لاکھ زائد افراد متاثر

کراچی: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور ملک کے معاشی حب کراچی میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 89 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہزار 962 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے باعث مزید 29  افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ کراچی میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد507ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں  کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور 89 ہزار 249 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار 838 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گنٹوں کے دوران ریکارڈ 22 ہزار, 812نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 31 ہزار 198 مریض صحتیاب ہو گئے۔

ملک بھر میں24گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے گئے۔ پاکستان میں ایکٹوکیسز کی تعداد 54ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

پاکستان کا صوبہ سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 33ہزار536 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 33ہزار144، خیبرپختونخوا 11ہزار890، بلوچستان5ہزار582، اسلام آباد 3یزار946، آزادکشمیر299 اور گلگت بلتستان میں 852کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: دنیا میں65 لاکھ سے زائد افراد متاثر،387,957 جاں بحق

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 629 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 575، خیبر پختونخوا میں 521، اسلام آباد میں41، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں