امریکی خاتون سنتھیا رچی کے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں پر سنگین الزامات

سنیتھیا رچی کی جانب سے قانونی کارروائی کیلئے کوئی درخواست نہیں ملی، پولیس

اسلام آباد: امریکی خاتون سنتھیا رچی کی جانب سے ایک ویڈیو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سنتھیا نےاپنے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ 2011 میں پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کی کابینہ کے رکن مخدوم شہاب الدین نے انھیں جسمانی طور ہر ہراساں کیا۔

بے نظیر پر حملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاؤس کیوں بھاگ گئے تھے؟فیاض الحسن چوہان

بی بی سی کے مطابق رحمان ملک کی جانب سے تو تاحال ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں پیپلز پارٹی کی جانب سے سنتھیا کے خلاف قانونی کارروائی کا ردعمل قرار دیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروائی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں