گلگت بلتستان: کورونا سے ایک شخص جاں بحق، 45 نئے کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید گیارہ اموات

گلگت : گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت جی بی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 898 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 13 تک پہنچ چکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور 89 ہزار 249 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار 838 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گنٹوں کے دوران ریکارڈ 22 ہزار, 812نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 31 ہزار 198 مریض صحتیاب ہو گئے۔

ملک بھر میں24گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے گئے۔ پاکستان میں ایکٹوکیسز کی تعداد 54ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

پاکستان کا صوبہ سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 33ہزار536 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 33ہزار144، خیبرپختونخوا 11ہزار890، بلوچستان5ہزار582، اسلام آباد 3یزار946، آزادکشمیر299 اور گلگت بلتستان میں 852کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: دنیا میں65 لاکھ سے زائد افراد متاثر،387,957 جاں بحق

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 629 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 575، خیبر پختونخوا میں 521، اسلام آباد میں41، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز