دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پشاور: کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

فائل فوٹو


دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ 34 لاکھ 42 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 173 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 19 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 6 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 121 افراد موت کا شکار ہوئے۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں کورونا سے مزید 134 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 5 ہزار 8 سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا نے مزید 77 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 40 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: کورونا کے بڑھتے کیسز، جدہ میں دوبارہ جزوی کرفیو

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار چھ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار 218 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں