بھارت کو آئندہ بھی اپنے عزائم میں ناکامی ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان: گلگت بلتستان میں انتخابات، بھارتی بیانات مسترد

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو آئندہ بھی اپنے عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پابندیوں اور غیر قانونی کارروائیوں کو 10 ماہ ہو گئے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ظلم وستم کی ہر کوشش جاری رکھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جعلی پولیس مقابلوں اور کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل عام میں مصروف ہے جبکہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم بی جے پی، آر ایس ایس سے متاثر انتہا پسند ہندوتوا ذہنیت کا نتیجہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت انسانیت کے خلاف جرائم کی پاداش میں عالمی برادری کو جوابدہ ہے۔ بھارت کوسمجھنا چاہیے کہ وہ 7 دہائیوں سے کشمیریوں کو محکوم بنانے میں ناکام رہا ہے اور اسے آئندہ بھی اپنے عزائم میں ناکامی کا سامنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جتنا کشمیری عوام پر ظلم کرتا ہے اتنا ہی کشمیری عوام کا عزم مضبوط ہوتا ہے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا

عائشہ فاروقی نے کہا کہ کشمیری عوام کے خلاف جرائم پر بھارت کوعالمی برادری کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے جبکہ عالمی برادری جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

گزشتہ روز پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر طیاہ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو ایل او سی کے خنجر سیکٹر میں گرایا گیا ہے جو 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں آ گیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال کے دوران یہ آٹھواں بھارتی ڈرون ہے جسے پاک فوج نے مار گرایا ہے۔


متعلقہ خبریں