سینیٹر رحمان ملک کی سنتھیا ڈی رچی کے لگائے الزامات کی تردید

نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے، لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے: رحمان ملک

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رحمان ملک نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خاتون کے الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور بیہودہ ہیں۔

رحمان ملک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک امریکی خاتون کے من گھڑت، بیہودہ الزامات کے جوابات دینا توہین سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی خاتون کی الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں جس کا مقصد سینیٹر رحمان ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون سنتھیا رچی کے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں پر سنگین الزامات

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی خاتون نے سینیٹر رحمان ملک کے خلاف نازیبا الزامات کسی مخصوص فرد یا گروہ کے اکسانے پر لگائے ہیں۔

پی پی پی سینیٹر کے ترجمان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک سنتھیا ڈی رچی کا بطور خاتون اور تمام خواتین کا احترام کرتے ہیں اور یہ کہ انہوں نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور وقار کے لئے آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سینیٹر رحمان ملک نے بحیثیت چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ امریکی خاتون کے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف لگائے گئے بیہودہ الزامات کا نوٹس لیا۔ نوٹس لینے پر امریکی خاتون نے سینیٹر رحمان ملک پر من گھڑت، بیہودہ و نازیبا الزامات لگائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک کے بیٹوں نے آزادانہ طور پر اپنے وکیلوں سے ضروری قانونی رائے  مانگ لی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی خاتون سنتھیا رچی کی جانب سے ایک ویڈیو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سنتھیا نےاپنے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ 2011 میں پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر رحمان ملک مسئلہ کشمیر پر فلم بنائیں گے

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کی کابینہ کے رکن مخدوم شہاب الدین نے انھیں جسمانی طور ہر ہراساں کیا۔


متعلقہ خبریں