سندھ کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، فصلیں تباہ

سندھ کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، فصلیں تباہ

فائل فوٹو


نواب شاہ: سندھ کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

کمشنر بے نظیرآباد محسن علی شاہ نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دَل کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے اور ٹڈی دَل کے حملوں سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواب شاہ سمیت ضلع سانگھڑ اور نوشہرو فیروز میں ٹڈی دَل کے حملے جاری ہیں تاہم ریپڈ رسپانس فورس کی جانب سے اقدمات کیے جا رہے ہیں اور ٹڈی دَل کے خاتمہ کے لیے وفاقی حکومت کو لکھا گیا ہے۔

دوسری جانب قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے(این ڈی ایم اے) کے مطابق ٹڈی دل پاکستان کے 52 اضلاع میں موجود ہے اور اس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

این ڈی ایم کے مطابق بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخوا10، پنجاب4 اور سندھ میں 7 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ 1128 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور گزشتہ24گھنٹوں میں3لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق4900 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔ بلوچسستان میں 3200 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا ہے اور پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج تمام وسائل فراہم کرے گی، آرمی چیف

پاکستان میں ٹڈی دل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے کپاس، مرچ کی فصلوں اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹڈی دَل کے حملے سے کپاس، گنا، جوار اور پیاز کی فصل کو نقصان ہوا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 1000ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی ہے جب کہ سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اب تک پورے ملک میں 4لاکھ 97 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں