لاہور: ایل ڈی اے نے غلطی فہمی کی بناء پر شہری کا فارم ہاؤس گرا دیا

ججز کی تعیناتی، تبادلوں میں حکومتی مداخلت کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

فائل فوٹو


لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے غلط فہمی کی بنا پر شہری کا فارم ہاؤس گرا دیا۔

متاثرہ شہری محمد اصغر نے فارم ہاؤس گرانے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایل ڈی اے اور دیگر افسران کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رائیونڈ میں فارم ہاؤس میں 16 سال سے رہ رہا ہوں اور تمام دستاویزات میرے نام پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں تجاوزات سے متعلق سماعت کے بعد بلاول ہاؤس میں اجلاس طلب

درخواست گزار نے یہ بھی لکھا کہ ایل ڈی اے نے  فارم ہاؤس گرا دیا اور غلطی کا اعتراف کیا۔

متاثرہ شہری نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایل ڈی ای اے کے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔


متعلقہ خبریں