بابِ دوستی کو پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا


چمن: پاک افغان بارڈر باب دوستی کو دو طرفہ پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری باب دوستی سے افغانستان میں داخل ہورہے ہیں جب کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی بھی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام نے ہم نیوز کو یہ بھی بتایا کہ پاکستانی شہریوں کو باب دوستی سے متصل قرنطینہ منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: باب دوستی اگلے ہفتے بھی بند رہے گا

قرنطینہ حکام کا اس بابت کہنا ہے کہ واپس آنے والے پاکستانیوں میں 17 بچے اور 25 خواتین بھی شامل ہیں۔

خواتین اور بچوں کو قرنطینہ خیمہ بستی میں رکھنے کے بجائے گھروں کو منتقلی کی تجویز بھی دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث تمام بارڈرز بند تھے تاہم 16 مئی کو وزارت داخلہ نے افغانستان کے ساتھ سرحد کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق طورخم اور چمن کے مقامات سے سرحد ہفتے میں 6 روز کھلی رہے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر(این سی او سی) کے 15 مئی کے اجلاس میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان بارڈر باب دوستی کو تین روز بعد کھول دیا گیا

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سرحد کو کھول دیا گیا ہے جو ہفتے میں 5 دن ٹرانزٹ اور ایک دن پیدل آمدورفت کے لیے کھلی رہےگی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سرحد کی بحالی سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی وطن واپس آسکیں گے جب کہ   پاکستان سے افغانستان جانے والے شہریوں کے لیے بھی سرحد کھل گئی ہے۔


متعلقہ خبریں