شہباز شریف کو پہلے کہا تھا نہ آؤ مشکل میں پھنس جاؤ گے، شیخ رشید


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پہلے کہا تھا واپس نہ آوَ مشکل میں پھنس جاوَ گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو روزانہ ایک کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے۔ میں پہلا وزیر ہوں جس نے 5 روپے تک کی خریداری نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنے کمرے میں چھپے ہوئے تھے۔ شہباز شریف دو طرف کھیلتے ہیں، وہ مفاہمتی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کل کابینہ اجلاس میں چینی رپورٹ کا معاملہ زیر بحث آئے گا تاہم چینی کیس کے ذمہ داران جیل جائیں گے۔ پٹرول سستا ہوا لیکن ذخیرہ اندوزوں نے مسئلہ پیدا کر دیا۔ اسٹیل مل میں بھی حکومت وہی کرے گی جو سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف میں اب کوئی جان نہیں وہ صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں۔ حزب اختلاف وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کچھ نہیں کر سکتی جبکہ وزیر اعظم کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف جیل جائیں گے کیونکہ ان کا کیس سنگین ہے۔ ملک غریب کے لیے بنا لیکن یہاں مستفید چور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو پہلے کہا تھا نہ آوَ مشکل میں پھنس جاوَ گے، کیسز کے انبار لگے ہوئے ہیں یہ خاندان چینی میں بھی نہیں بچے گا۔

یہ بھی پڑھیں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری

وفاقی وزیر نے نواز شریف کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تصویر پر نہ جائیں نواز شریف سے کوئی پوچھے ان پر کیا گزر رہی ہے۔ حقیقت میں تو ان کے رنگ پسٹن خراب ہو چکے ہیں اور انجن دھواں دے رہا ہے۔ باہر زندگی گزارنا مشکل کام ہے یہ ویسے ہی تصویروں میں واک اور چائے نظر آتی ہے۔


متعلقہ خبریں