کورونا سے سندھ میں مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے، مراد علی شاہ


کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 634 ہوگئی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 388 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کراچی میں کوروناوائرس کے کیسسز کی تعداد 29 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد 28 ہزار952 ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا کے آج 990 نئے کیسز آئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں  کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور 93 ہزار 983 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار 935 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گنٹوں کے دوران 4 ہزار 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 32 ہزار 581 مریض صحتیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: دنیا میں65 لاکھ سے زائد افراد متاثر،387,957 جاں بحق

پاکستان کا صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 35 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 34 ہزار 889، خیبرپختونخوا 12 ہزار 459، بلوچستان 5 ہزار 776، اسلام آباد 4 ہزار 323، آزادکشمیر 331 اور گلگت بلتستان میں 897 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 659 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 634، خیبر پختونخوا میں 541، اسلام آباد میں 45، گلگت بلتستان میں 13، بلوچستان میں 54 اور آزاد کشمیر میں 8 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے گئے جب کہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 60 ہزار 508 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں