پشاور کے چڑیا گھر میں تیسرا زرافہ بھی ہلاک


پشاور: پشاور کے چڑیا گھر میں تیسرا زرافہ بھی ہلاک ہو گیا۔

محکمہ جنگلات وائلڈ لائف خیبرپختونخوا نے زرافے کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اپریل اور مئی میں بھی 2 زرافے ڈائریا اور وائرس سے ہلاک ہوئے تھے۔

محکمہ وائلد لائف کے مطابق جانوروں کے خوارک، دیکھ بھال اور صحت کی انکوائری کی جا رہی ہے جبکہ آج ہلاک ہونے والے زرافے کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور چڑیا گھر کے قیام پر تین زرافے افریقہ سے لائے گئے تھے۔

پشاور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور اب تک صوبائی حکومت کسی بھی جانور کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پشاور چڑیا گھر میں ہلاک ہونے والے برفانی چیتے کی تحقیقات بھی سرد خانے کی نذر ہو چکی ہے اس سے قبل ہرن اور بندر کی بھی ہلاکت ہوئی تھی جس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

گزشتہ سال ستمبر میں پشاور چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ننھا بھالو فرار ہوگیا تھا جو تین روز کی تلاش کے بعد پکڑا گیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کی طرف سے مساجد سے اعلانات بھی کرائے گئے تھے کہ چڑیا گھر کے قریبی مکین ہوشیار رہیں اور پتہ چلنے کی صورت میں چڑیا گھر انتظامیہ کو مطلع کریں۔

یہ بھی پڑھیں کاون ہاتھی کی چڑیا گھر سے منتقلی پر امریکی گلوکارہ حکومت پاکستان کی شکرگزار

پشاور چڑیا گھر کی نااہلی اور بد انتظامی کا کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی یہاں کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ننھے ریچھ کی عمرصرف دو ماہ تھی اس لیے وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکا۔ ننھے بھالو کو دیر وائلڈ لائف کی جانب سے دو روز قبل پشاورچڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں