سونا 420 روپے فی تولہ سستا

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی:  کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی  فی تولہ  قیمت 420 روپے کمی کے بعد 97ہزار200 روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوایشن کے مطاب 10 گرام سونے کی قیمت 360 روپے کمی کے بعد 83 ہزار 333 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ 14 اپریل پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔

مزید پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا

صرافہ ایسوسی ایشن نے اس وقت بتایا تھا کہ فی تولہ سونا کی قیمت ایک لاکھ 400 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 86 ہزار 076 روپے ہو گئی تھی۔

اس ضمن میں ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صرافہ ایسوایشن کے صدر ہارون چاند نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونی والی صورتحال کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ سونے کی قیمت مسلسل دو سے تین ماہ تک بڑھتی رہیں گی اور اس کے بعد اس میں سو ڈالر تک کمی آ سکتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں