طیارہ حادثہ: تحقیقات کا دائرہ کار ایئر ٹریفک کنٹرولر تک وسیع کر دیا گیا


کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا دائرہ کار ایئر ٹریفک کنٹرولر تک وسیع کر دیا گیا ہے۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے لاہور ایئر پورٹ سے شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے سے متعلق تمام ڈیٹا کو سیل کرکے تحقیقاتی بوڈر کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ لاہور کنٹرول ٹاور، اپروچ، ایریاکنٹرول ٹاور سے بھی ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

طیارہ حادثہ: وائس رکارڈر، ڈیٹا ریکارڈ باکس لے کر ٹیم فرانس چلی گئی، وزیر ہوا بازی

اس کے علاوہ کپتان کی لاہور اور کراچی اے ٹی سی کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ بھی تحقیقاتی بورڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ریڈار کی ویڈیو ریکارڈنگ ایم پی فور کے فارمٹ میں فراہم کی گئی ہے جو کمپیوٹر پر چلائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کے بیانات ، لاگ بک اور ڈیوٹی روسٹر کی مصدقہ کاپیاں بھی بورڈ کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ کراچی اے ٹی سی سے بھی تمام ضروری ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے حاصل سیل شدہ ریکارڈ بھی تحقیقاتی بورڈ کے حوالے کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اے اے آئی بی نے اپنی تحقیقات کا دوسرا مرحلہ ایئر ٹریفک کنٹرولر پر مرکوز کیا ہے جبکہ اے ٹی سی سے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے سی اےاے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن کی جانب سے خط بھی تحریر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں