لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے, عمران خان

انٹرا افغان مذاکرات مزید مشکل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے جس میں اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت ہوتی ہے اور ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بانی ممالک میں شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متعلق عوام کے تاثرات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے۔ ہماری اشرافیہ لاک ڈاؤن چاہتی ہے، اشرافیہ کے پاس بڑے گھر اور زیادہ وسائل ہیں۔

اناڑیوں کی کورونا لاک ڈاون پر کوئی حکمت عملی نہیں، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، کورونا کے باعث طبی عملہ شدید خطرات سے دوچار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک میں لاک ڈاؤن سے غربت تیزی سے بڑھتی ہے اور اس  سے غریب آدمی اسی طرح متاثر ہوگا جیسے بھارت میں ہوا ہے۔

وزیراعظم نے علما، میڈیا، سول سوسائٹی اور ٹائیگر فورس سے عوامی آگاہی کی اپیل بھی کی۔


متعلقہ خبریں