ڈی سی اسلام آباد کے پلازما عطیہ کرنے سے متعلق بیان پر فواد چودھری کی تنقید

سعودی عرب کے وزیرخارجہ کل پاکستان آئیں گے، فواد چوہدری

فائل/ فوٹو


اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے خون کا پلازما عطیہ کرنے سے متعلق بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا دعوی ٰ ریسرچ سے ثابت نہیں ہے۔ حکومتی افسران کو اس طرح کے بیانات دینے سے احتیاط کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ہم اس قسم کے دعووَں کو ٹریک کررہے ہی۔ کورونا مریض کو پلازما لگانے سے صحتیابی سے متعلق دعووَں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا وائرس رپورٹ منفی آنے پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا پلازمہ عطیہ کریں گے۔

اس سے قبل پچھلے ماہ ماہر امراض خون اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز( این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی ن اپیل کی تھی کہ کورونا مریضوں کے علاج کےلیے فوری طور پر 300 افراد کا پلازمہ درکار ہے۔

کراچی: کورونا مریض قدیم طریقہ علاج سے صحتیاب

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کراچی کے ایک کورونا مریض کو 100 سال سے قدیم طریقہ علاج سے صحتیاب کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور مریض صحتیاب ہونے کے بعد گھر بھی منتقل ہونے کے بارے میں کہا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ایک درجن سے زائد کورونا مریضوں کا علاج ڈاکٹر طاہر شمسی اسی قدیم طریقہ علاج سے کررہے ہیں۔ اس قدیم طریقہ علاج میں پلازمہ کا مرکزی کردار ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد نے متعدد مرتبہ پلازمہ عطیہ کیا ہے اور ایسا کرنے سے انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں