ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا


کراچی: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات کو خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور کشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتے کو پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں 77 ملی میٹر، نارووال میں 34 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں 31 ملی میٹر، رحیم یار خان میں 24 ملی میٹر، گجرات میں 20  ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین میں 08 ملی میٹر، لاہور میں 04 ملی میٹر، اٹک میں 03 ملی میٹر، خان پور میں 02 ملی میٹر، ساہیوال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں 13 ملی میٹر، کوٹلی میں 08 ملی میٹر، راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر، سندھ کے علاقے چھوڑ میں 06 ملی میٹر، روہڑی اور جیکب آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 04 ملی میٹر اور خضدار میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں