کورونا وائرس: پاکستان میں50 سال سے زائد عمر کے افراد کو زیادہ خطرہ


معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کی میڈیا بریفنگ

معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کی میڈیا بریفنگ

Posted by HUM News on Sunday, June 7, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے74 فیصد افراد کی عمریں پچاس سال سے زائد ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ذرائع ابلاغ کے نمائندے کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورونا کے باعث جن کی اموات ہوئی ہیں ان میں سے 74 فیصد افراد پہلے سے بیمار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے بیمار افراد کا کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے۔ ہمیں بیمار افراد اور بزرگوں کی خاص حفاظت کرنی ہے۔ صحیح طریقے سے گائیڈلائنز اپنائی جائیں تو بزرگوں کو وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

حکومت کورونا وائرس کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ ماسک کے استعمال سے60فیصد تک بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے بتایا کہ تحقیق کے مطابق ماسک کا درست استعمال کورونا کی روک تھام میں معاون ہے اور حکومت نے پرہجوم مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ کہ ماسک نہ پہننے پر سزا کا تعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔ عوامی مقامات پر بھی ماسک کا استعمال ضروری ہے اور ماسک کے بغیر نظرآنےپرتنبیہ کی جائے گی اور ایکشن لیا جائے گا۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے74فیصد افراد کی عمریں50سال سے زائد تھیں۔ 50اور60سال سے زائد عمر کے افراد کیلیے علیحدہ گائیڈ لائنز بنائیں گے۔ پاکستان میں کوروناوائرس کے 34فیصد مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ظفر مرزا نے بتایا کورونا وائرس کے متعلق عالمی ادارہ صحت نے ہدایات تبدیل کی ہیں اور حکومت پاکستان بھی گائیڈ لائنز میں جلد تبدیلی کرے گی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ پاکستان روازنہ72 سے75 کے درمیان اموات ہو رہی ہیں۔ ملک میں موجود75 فیصد وینٹی لیٹرز کو فی الحال استعمال میں نہیں لایا گیا۔


متعلقہ خبریں