حکومت کا گندم، آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی ضروریات پورا کرنے،آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول کو یقینی بنانے کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت کے لئے تمام پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے, عمران خان

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گندم کی درآمد کی مقدار پر کوئی پابندی نہیں ہو گی اور یہ نجی شعبے کے ذریعے کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گندم کی درآمد پر عائد ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی اور  گندم اور آٹے کی بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں