آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات


راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

اس کے علاوہ ملاقات میں افغان امن عمل میں اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ مشترکہ اہداف کے حصول کیلیےمل کر کام جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 8 مئی کو بھی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی تھی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن عمل کیلئے خیرسگالی کے جذبے کے طور پرتعاون کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں