رحمان ملک نے امریکی خاتون سنتیھیا رچی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے امریکی خاتون سنتیھیا رچی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رحمان ملک نے نوٹس میں سنتھیا رچی کے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لڑائی محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی تکریم کی لڑائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کردار کشی کے پیچھے کونسے عناصر ہیں وقت آنے پر بے نقاب کروں گا، ان عناصر کو ان کی ماضی یاد دلاوں گا کہ رہتی دنیا تک یاد رہے۔

سینیٹر رحمان ملک کی سنتھیا ڈی رچی کے لگائے الزامات کی تردید

ان کا کہنا تھا کہ مجھے مسلسل جیل بھیجوانے و قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، نہ میں کبھی کسی کے دباو میں آیا اور نہ کبھی آوں گا۔

رحمان ملک نے کہا کہ میرا ضمیر اور میرا دامن صاف ہے جب میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو دشمن گھٹیاترین الزامات پر اتر آئے۔

انہوں نے کہا کہ میرے سنتھیا نامی امریکی خاتون سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں وہ ایک دوست ملک کی شہری ہے،وقت بتائے گا کہ اس نے پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں کیا کردار ادا کیا۔


متعلقہ خبریں