ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

weekly Weather

اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ شام کے بعد خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر بارش بھی ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے اضلاع جہلم میں 14 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین میں 04 ملی میٹر، اسلام آباد میں 07 ملی میٹر، لاہور میں 05، کشمیر کے اضلاع گڑھی دوپٹہ میں 11 ملی میٹر اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں