اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 399 پوائنٹس کا اضافہ


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 350 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 303 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 654 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام  399 پوائنٹس کا اضافے کے ساتھ 34,749.57 کی سطح پرہوا ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 144,060,791 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,979,400,426 بنتی ہے۔

ملک میں کورونا کی وبا کے بعد اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی تھی اور سرمایہ کار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا گندم، آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ کاروبار کے اختتامی روز بھی انڈیکس میں 231 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل جمعرات کو دوران کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس 34ہزار 120پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں