ونڈر وومن2کی ریلیز میں مزید تاخیر کا امکان

ونڈر وومن2کی ریلیز میں مزید تاخیر کا امکان

فائل فوٹو


عالمی وبا کوروناوائرس سے جہاں دیگر کاروبار متاثر ہوئے ہیں وہاں ہالی وڈ کی سنیما انڈسٹری کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب وارنر برادرز کی تیار کردہ فلم ونڈر وومن 2 کو اگست میں ریلیز کیے جانے کا امکان بھی کم ہے۔

پیٹی جینکنز کی ہدایت کاری میں بننے والی سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کا پہلا ٹریلر 9 دسمبر2019 کو جاری ہوا تھا اور اب اتک اس کو 4 کروڑ بار دیکھا جاچکا۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز کورونا کے باعث تاخیر کا شکار

مذکورہ فلم 2017 میں بننے والی ونڈرویمن کا سیکوئل ہے اور ابتدائی طور پر فلم کی  فلم کی ریلیز کیلئے دسمبر2019 کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب 5جون2020 کا اعلان کیا گیا۔

اسرائیلی اداکارہ گال گدوت نے اس میں پہلی فلم کی طرح زبردست ایکشن میں نظر آئیں گی۔ دو منٹ 24 سکینڈ کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ سیکوئل میں ڈیانا کی بچھڑی محبت پھر سے واپس آجائے گی۔

ونڈرویمن کا سیکوئل ایک غیر معمولی طاقتوں کی مالک لڑکی کی کہانی ہے جس میں بھارتی اداکارہ 26 سالہ سندریا شرما بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔  ہالی وڈ کی فلم بلیک وڈو بھی یکم مئی کو ریلیز ہونی تھی لیکن اب فلم اس سال اب نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

ہالی وڈ کی ایک اور سیکوئل ” اے کوائٹ پلیس ٹو‘کی ریلیز بھی کورونا کی نذر ہوگئی ہے۔ ہالی وڈ کی اس ہارر فلم کو مارچ میں ریلیز ہونا تھا لیکن اب اس فلم کی ریلیز ستمبر میں فائنل کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں