وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین کو وفاقی بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی وبائی صورتحال کا جائزہ لے گی جبکہ وفاقی کابینہ چینی بحران کے بارے میں کمیشن رپورٹ پر عملدر آمد پر بات بھی کرے گی۔

وفاقی کابینہ اقتصادی رابط کمیٹی کے 3 جون کے فیصلوں کی توثیق پر غور کرے گی۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاق کی طرز پرغیر ضروری حکومتی اخراجات میں کمی لائیں اور صحت کے شعبے کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا اگر محدود لاک ڈاؤن کیا تو کورونا ٹائیگر فورس کی مدد کی ضرورت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتا کیونکہ اس کا سب سے زیادہ نقصان غریب لوگوں کو ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہمیں ایسے رضاکاروں کی ضرورت تھی جو عوام میں جا کر کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقوں کے حوالے سے آگاہی دیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر ایئر پورٹس سے متعلق شکایات، حکومت کا نوٹس

وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم واحد مسلمان ملک تھے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کھلی رکھی جائیں گی اور اس سلسلے میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں