ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری

ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری

اسلام آباد: اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

فلم والا پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا پوسٹر ہدایتکار نبیل قریشی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

نبیل قریشی نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا کہ ’کبھی سوچا ہے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر کیوں ہے‘۔

قبل ازیں فلم کاسٹ اور ہدایت کار نبیل قریشی نے مداحوں کو فلم کو شوٹنگ مکمل ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

نبیل قریشی نے فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر ڈی آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انہوں نے ٹویٹ کی تھی۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی شوٹنگ کا احوال مداحوں کو بتانے کے لیے ٹوئٹر پر پیغام دیا تھا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی شوٹنگ مکمل ہونے پر مداحوں کو فلم کی ایک جھلک دکھائی۔

یاد رہے کہ فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس اہلکار کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ فلم کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں