بلوچستان: پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پر آنے کی مشروط اجازت

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پر آنے کی مشرواجازت دے دی ہے تاہم تمام ٹرانسپورٹرز کو اٹھارہ نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔

اتوار کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں بین الصوبائی و بین اضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے د ی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق روانگی سے قبل اور منزل پر پہنچنے کے بعد گاڑیوں کے اندورنی حصے میں جراثیم کش اسپرے کرنا  لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 15دن کی توسیع کر دی

بسوں اور ویگنوں میں ہاتھ سینیٹائز کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہوگی اور مسافر ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھ سکیں گے۔

مسافروں کا ماسک پہننا، گاڑیوں، بسوں میں ڈس انفکیشن اسپرے کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بھی بند کی جاسکے گی۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق روانگی سے قبل اور منزل پر پہنچنے پر بسوں، وین کے اندورنی حصے میں ڈس انسفکیشن اسپرے لازم ہوگا۔

بسوں اور وین میں ہاتھ سینیٹائز کرنے کی سہولت فراہم کرنا لازم ہوگا،مسافر ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھ سکیں۔

اعلامیے کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو ہر مسافر کا ریکارڈ رکھنے کے ساتھ ساتھ تھرمل گن کے ذریعے انکا درجہ حرارت بھی چیک کرنا ہوگا تاکہ بخار میں مبتلا افراد سفر نہیں کرسکیں

مسافروں، ڈرائیورز، کنڈکٹر ز کیلئے دوران سفر ماسک پہننا بھی لازم قرار دیا گیا ہے بغیر ماسک کے کسی کو بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق بسوں کی راہداری میں کسی کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹیکسی کارز میں صرف تین مسافر سفر کرسکیں گے۔ 18سیٹوں والی وین میں صرف 10مسافر سفر کر سکیں گے۔

بس اور ویگن اڈوں پر رش اورہجوم کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ٹرمنلز، اڈوں پر ہاتھ دھونے کی سہولت موجود ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق ٹرمنلز میں گاہکوں کو ماسک کے بغیر اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

عملے، مسافروں، عوام کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا بھی لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام حفاظتی تدابیر بھی اختیار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کو عوامی مفاد میں دوبارہ بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جاسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں