پیپلز پارٹی رہنما اخونزادہ چٹان بھی کوروناوائرس میں مبتلا


سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

Posted by HUM News on Monday, June 8, 2020

اسلام آباد: پاکستان  پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چار دن تیز بخار رہا لیکن اب کچھ بہتر ہوں۔۔ کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور میں آئسولیشن میں ہوں۔ اخونزادہ چٹان نے جلد صحتیابی کیلئے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔

آج تین سیاستدانوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور شیخ رشید بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میں کورونا وائرس کی تشخیص

ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق شیخ رشید احمد کو بظاہر کورونا کی علامات نہیں ہیں تاہم وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ ان کے سیکرٹری کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

گزشتہ روز اسی جماعت کے رہنماؤں خواجہ سلمان رفیق اور سیف الملوک کھوکھر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی میں کورونا وائرس کی تشخیص

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کےصدرانجینئرامیر مقام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جئے پرکاش بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

جے پرکاش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جے پرکاش نے جمعہ کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے بعد 4 بجے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاہین رضا پہلی سیاستدان ہیں جن کا کووڈ 19 کے باعث انتقال ہوا۔  سندھ کے صوبائی وزیر برائے انسانی بستی مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ملک کے پہلے سیاستدان تھے جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ صحت یاب ہوگئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم چند روز قبل یہ دونوں وائرس سے صحتیاب ہو گئے تھے۔  وزیر مملکت برائے سیفران اور انسداد منشیات شہریار آفریدی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں