سندھ پولیس کے 465 افسران اور اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص

سندھ پولیس کے 465 افسران اور اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص

فائل فوٹو


کراچی: سندھ پولیس کے 465 افسران اوراہلکاروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ 8 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کے 618 افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ اہلکاروں کے مزید 584 قریبی افراد میں سے 51 کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 8 پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ 2 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مزید 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 34 ہزار 355 مریض صحتیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

پاکستان کا صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 38 ہزار 903 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 38 ہزار 108، خیبرپختونخوا میں 13 ہزار 487، بلوچستان میں 6 ہزار 516، اسلام آباد میں 5 ہزار 329، آزادکشمیر میں 396 اور گلگت بلتستان میں 932 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 715 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 650، خیبر پختونخوا میں 575، اسلام آباد میں 52، گلگت بلتستان میں 13، بلوچستان میں 54 اور آزاد کشمیر میں 8 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں