قومی اسمبلی: اپوزیشن کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حزب اختلافات کے ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے سوال کیا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کیااقدامات کیے جارہے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اوردیگرایئرلائنزکے جہاز لے کران کی واپسی کابندوبست کیا جائے۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اوردیگرممالک میں ہزاروں پاکستانی بے یارومددگاربیٹھے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ سعودی عرب اوردیگرممالک میں ہزاروں پاکستانی قونصل خانوں کے باہربیٹھے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا کہ سعودی عرب میں کرفیو لگایا گیا۔ فروری کےآخرمیں ایئرپورٹس بندہوگئے۔

مراد سعید نے کہا کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے ڈیروں پرراشن پہنچایا،۔ یواےای، سعودی عرب اور دیگرممالک سے رابطے شروع کیے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 22 ہزار700 پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں۔ اب تک 35 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے قرنطینہ سینٹروں پرسہولیات بڑھادی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ بھی اسی طرح ہماری مدد کریں۔ بیرون ممالک سے میتیں لانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سعودی عرب سے 46 میتیں لائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی اسمبلی میں ٹڈی دل کے معاملے پر توجہ دلاوَ نوٹس پر اطہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر فخرامام  نے کہا کہ ٹڈی دل سے فصلوں کو بہت نقصان ہواہے۔

وفاقی وزیرفخرامام نے کہا کہ چاروں صوبوں سے اعدادو شمار مانگے ہیں۔ اعدادوشمارآنے پرایوان میں پیش کروں گا۔ ہم ایریل اسپرےکررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحراکےعلاقہ میں ٹڈی دل کےخلاف ائیرکرافٹ کااستعمال کررہےہیں۔ فصل پرٹڈی دل آجائے توایریل کی بجائےگراوَنڈ آپریشن موثرہوتاہے۔

فخرامام نے کہا کہ ٹڈی دل کےجتھے چارطرح کے ہوتے ہیں، اس کی رفتار90میل فی دن کی ہوتی ہے۔ہمارے پاس ایئرکرافٹ کم تھے، گزشتہ سال3رہ گئےتھےاورایک پائلٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں5 ہیلی کاپٹرزپاکستان آرمی نے دیے ہیں۔ ٹڈی دل کےخلاف 6 جہازوں کی منظوری ہوچکی ہے جو جلدآجائیں گے۔ پاک آرمی کے 8 ہزارافسران وجوان گراوَنڈ پرٹڈی دل کے خلاف کام کررہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمرنے کہا کہ آج سےایک سال پہلے آصف زرداری نے ٹڈی دل کا ایشو اٹھایا تھا۔ اس وقت ٹڈی دل کاحملہ محدوداضلاع تک تھا۔ اس دوران 3 فوڈ منسٹرز تبدیل ہوئے۔

سید نوید قمر نے کہا کہ فخرامام کےآنے کے بعد اب ٹڈی دل کے خلاف کام ہوتا نظرآرہاہے۔ ٹڈی دل کی وجہ سےآم کی فصل سمیت سب فصلوں پراثرپڑاہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سےکئی سال پہلےڈھول بجاکرٹڈی دل سے چھٹکارا حاصل کیا جاتا تھا۔ دنیاآج کہاں پہنچ گئی، ہم وہیں کھڑےہیں۔ کاشتکارحکومت کی طرف سےبڑے پیمانے پراسپرے کا انتظارکررہےہیں۔ حکومت کوٹڈی دل کےخلاف آپریشن کی رفتارکوبڑھاناہوگا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیرتوانائی عمرایوب نے کہا کہ پٹرول آئندہ 10 دن کے لیے ملکی ضروریات پورا کرنے کے لیےکافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے ڈی جی آئل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈپو اور پٹرول ریٹیلرزکا معائنہ کرےگی۔

عمرایوب نے کہا کہ جوپٹرول پمپس مصنوعی قلت پیدا کررہے ہیں، ان کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ ہم نے مافیا کا مقابلہ کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں