مارکیٹیں کھولنے سے متعلق پالیسی حکومت بنائے، سپریم کورٹ

الیکشن کب؟ سپریم کورٹ ازخود نوٹس کا فیصلہ محفوظ، کل صبح 11 بجے سنایا جائیگا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت عوامی حقوق اورکورونا سے تحفظ کے لیے قانون سازی کرے۔ عدالت عظمیٰ نے وفاقی حکومت کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ قانون سازی کے ساتھ سینٹری ورکرز کو حفاظتی سامان مہیا کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا حکم واپس لے لیا

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے یہ ہدایت اپنے تحریری حکمنامے میں دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہعدالت ہفتہ اوراتوارکومارکیٹس کھولنےکاحکم واپس لیتی ہے۔ عدالت نے حکمنامے میں کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے مطابق مارکیٹس کھولنے سے متعلق حکومت خود پالیسی بنائے۔

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ این ڈی ایم اے، پی پی ایزکی تیاری کے لیے درآمد ہونےوالی مشینری کا مکمل ریکارڈ جمع کرائے۔

حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے کانمائندہ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریزکی تعداد سے لاعلم تھا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریزسے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے اپنے تحریری حکمنامے میں لکھا ہے کہ ٹدی دل کی صورتحال سے عدالت کو آگاہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ کا پولیس تفتیشی افسران کی تربیت کا حکم

عدالت کو این ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا کہ سروے شدہ 26 ملین ایکڑ ایریا میں سے پانچ لاکھ ایکڑز پراسپرے کیا جا چکا ہے۔

عدالتی حکمنامے میں تحریر ہے کہ این ڈی ایم اے کے نمائندے نے بتایا کہ چاراسپرےجہازوں میں سے صرف ایک جہازسکھرمیں فعال ہے۔ اس ضمن میں عدالت کو بتایا گیا کہ پائلٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے تین جہاز غیر فعال ہیں۔

تحریری حکمنامے میں درج ہے کہ ایک جہاز ترکی سے لیز پر لیا گیا ہے جب کہ تین ہیلی کاپٹرز اور متعدد گاڑیاں ٹدی دل کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ عدالت نے ترکی سے لیز پر لیے گئے جہاز کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے اپنے تحریری حکمنامے میں واضح کیا ہے کہ ٹدی دل پرفوری قابو نہ پایا گیا تو زراعت کوشدید نقصان پہنچے گا۔

مارگلہ ہلز پر تمام غیر قانونی تعمیرات گرا دی جائیں، سپریم کورٹ

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریری حکمنامے میں ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل ٹڈی دل سے تحفظ کے لیے اقدمات پرمبنی رپورٹ پیش کی جائے۔


متعلقہ خبریں