’ملک تیل کی قلت جیسے مزید جھٹکے برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا‘

بلاول بھٹو: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تیل کی مصنوعی قلت کی انجنیئرنگ کرکے ایسے حالات پیدا کیئے جس سے ملک بھر میں افراتفری پھیلی۔

ملک میں تیل کی قلت و مجموعی صورتحال پراپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک تیل کی قلت جیسے مزید جھٹکے برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور تیل کی سپلائی بحال اور اس اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس، ٹڈی دل کے حملوں کے بعد اب پیٹرولیم کی قلت جیسے معاملات کو درست طریقے سے نہ سنبھالنے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر انتھائی تشویش ہے۔

 پاکستان میں کورونا وائرس زبردستی پھیلایا گیا ہے، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ ا گر حکومت نے صورتحال کو سنجیدگی سے نہ لیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت کے دوران شہروں میں لگی لمبی قطاریں اب بھی مشتعل ہجوم بن سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے، کیونکہ ملک کو شدید نوعیت کے متعدد بحرانوں کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انرجی سکیورٹی کو برقرار رکھنا وفاقی حکومت کا اولین ذمہ داری ہے، لیکن وہ اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر اپوزیشن کو دھمکانے اور نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔


متعلقہ خبریں