مخدوش عمارات کو مکینوں سے خالی کرائیں گے، کمشنر کراچی

مخدوش عمارات کو مکینوں سے خالی کرائیں گے، کمشنر کراچی

کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 422 عمارات کو مخدوش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوش عمارات کے مکینوں کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

کراچی: مخدوش عمارت گرنے سے5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ہم نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں گزشتہ روز زمیں بوس ہونے والی چھ منزلہ رہائشی عمارت کے دورے کے موقع پروہ ذرائع ابلاغ  سے بات چیت کررہے تھے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ جن مخدوش عمارات کو خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں انہیں خالی کرایا جائے گا۔

انہوں نے مخدوش عمارت کے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ گرنے والی عمارت میں لوگ تنبیہ کے باوجود رہائش پذیر تھے۔

ہم نیوز کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے جائے حادثہ پہ جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور واضح کیا کہ تمام مخدوش عمارات کو مکینوں سے ہر قیمت پر خالی کرایا جائے گا۔

کراچی: گلبہار میں گرنے والی عمارت کے ذمہ داران کا تعین نہیں ہوسکا

کھڈا مارکیٹ لیاری میں مخدوش عمارت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ زمیں بوس ہونے والی عمارت کے ملبے سے مزید زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

عمارت کے ملبے سے نکالے جانے والے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پرسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بھی اسپتالوں میں اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جائے حادثہ پر پاک فوج، رینجرز اورامدادی اداروں کا ریسکیوآپریشن جاری ہے جب کہ پولیس نے اطراف کی عمارات کو بھی خالی کرا لیا ہے۔

کراچی: ۔۔۔ پھر عمارت گری، چیخ گونجی اور … حادثہ ہو گیا

پاک فوج کی انجینئرنگ کور کے جوان امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ سراغ رساں کتے بھی موجود ہیں جو ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کی تلاش میں مدد دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں