احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے مجھے کورونا ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی



اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتیاط نہ کرنےکی وجہ سےمجھے کورونا ہوا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات ‘میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل صبح مجھے بخار ہوا تومیں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

انہوں نے بتایا کہ بخارکےعلاوہ مجھے کوئی علامت نہیں ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے،احتیاط کےعلاوہ کوئی علاج نہیں، ہرشخص کی ذمہ داری ہےکہ ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی میں کورونا وائرس کی تشخیص

ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کےمطابق اگر 6 ہفتےسخت لاک ڈاوَن کریں گے تو کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ہفتوں کا سخت لاک ڈاوَن کرنا پڑے گا، باتوں سےکام نہیں چلےگا اب عمل کرنا ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگرحکومت لاک ڈاوَن کا فیصلہ کرتی ہے تو مسلم لیگ ن اسے سپورٹ کرے گی۔ نیوزی لینڈ میں بھی نئےکیسزسامنےنہ آنے پر ہی لاک ڈاوَن ختم کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں