مری میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارش

ہوشیار: جمعہ سے پیر، سندھ اور بلوچستان میں بارش کی پیشنگوئی

فائل فوٹو


ملکہ کوہسار مری میں طوفانی ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش سے کئی درخت گرگئے، جس سے ایک موت بھی واقع ہوئی۔

مری پولیس کے مطابق مری میں شوالہ روڈپرگورنمنٹ ہاوَس کےسامنےدرخت گرگئے، جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

مری پولیس کے مطابق بجلی کی تارٹوٹنے کے باعث مری شہر اور گردونواح میں بجلی بند ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں شام کے بعد خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔

جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر بارش بھی ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے اضلاع جہلم میں 14 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین میں 04 ملی میٹر، اسلام آباد میں 07 ملی میٹر، لاہور میں 05، کشمیر کے اضلاع گڑھی دوپٹہ میں 11 ملی میٹر اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں