کورونا: ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ٹیسٹ مثبت آگیا

ترجمانوں کے اجلاسوں پر خرچ کرنے کے بجائے چینی سستی کردیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی میں کورونا وائرس کی تشخیص

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا اور ان کی والدہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اوران کی والدہ نے ٹیسٹ رپورٹس مثبت آنے کے بعد سماجی تنہائی اختیار کرلی ہے۔

’پاکستان میں کورونا وائرس کا عروج جولائی کے آخر یا اگست میں آئے گا‘

ہم نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی۔

ن لیگ کےمرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں گزشتہ روز کہا تھا کہ احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے مجھے کورونا ہوا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2067 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ کل صبح مجھے بخار ہوا تومیں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ بخارکےعلاوہ مجھے کوئی علامت نہیں ہے لیکن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مطابق کورونا بہت سنجیدہ معاملہ ہے اوراحتیاط کےعلاوہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرشخص کی ذمہ داری ہےکہ ماسک کا استعمال لازمی کرے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں50 سال سے زائد عمر کے افراد کو زیادہ خطرہ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

سینیٹر صادق سنجرانی نے اس ضمن میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اور ان کی والدہ کو جلد از جلد صحتیاب کرے۔ آمین۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میں کورونا وائرس کی تشخیص

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ  رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔


متعلقہ خبریں