سیاہ فام کی ہلاکت، امریکہ میں پولیس اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ گیا

سیاہ فام کی ہلاکت، امریکہ میں پولیس اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ گیا

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ میں ساہ فارم باشندے کی ہلاکت کے بعد پولیس اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ امریکہ بھر سے علاقائی پولیس فورس ختم کرانے اور اس کے فنڈز روکنے کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے علاقائی پولیس فورس ختم کرانے سے متعلق مطالبات کی مخالفت کردی ہے اور وائٹ ہاؤس میں پولیس آفسران کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نناوے فی صد پولیس اہلکار اچھے لوگ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند برے لوگوں کی وجہ سے پوری فورس کو برا کہنا ٹھیک نہیں۔ ٹرمپ نے رواں سا ل جرائم کی شرح کم ہونے پر پولیس افسران کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق فوجی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آہنی دیوار بن گئے

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری پولیس ہمیں سکون سے رہنے دیتی ہے۔ ہوسکتا ہے کچھ لوگ پولیس میں برے ہوں لیکن 99فیصد اچھے لوگ ہیں۔ بعض اوقات ہم خوفناک چیزیں دیکھتے ہیں جیسے ہم نے حال ہی میں دیکھا۔

امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والے جذبات کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

برطانیہ میں سیاہ فام اور اقلیتوں کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ میں حکومت کرنے والے یہ جذبات کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے۔

ملزم کے مفرور ہونے کا امکان

دوسری جانب امریکہ کی عدالت نے سیاہ فام امریکی شہری کی ہلاکت کے مرکزی ملزم کی ضمانت کی رقم بڑھا دی ہے۔ عدالت نے خدشے کا اظہار کیا ہے ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزم فرار ہوسکتا ہے لہذا زرضمانت  ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے بارہ لاکھ امریکی ڈالر کی جا رہی ہے۔

جارج فلوئیڈ کا آخری دیدار

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ہزاروں افراد جمع ہوئے اور آخری دیدار کےلیے چرچ کے باہر لوگ لمبی قطار میں گھنٹوں تک انتظار کرتے رہے۔ شرکا نے سیاہ فام جارج فلوئیڈ کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے، امریکہ میں پولیس اصلاحات کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں