اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 54 پوائنٹس کا معمولی اضافہ


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا۔

منگل کے روز جب کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 34 ہزار749 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں شدید مندی رہی ہے۔ مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے سبب شیئرز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور انڈیکس بھی تنزلی کا شکار رہا۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 54.03 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34,803  پر بند ہوا، آج 145,550,433 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 7,121,263,829 پاکستانی روپے رہی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام  399 پوائنٹس کا اضافے کے ساتھ 34,749.57 کی سطح پرہوا ہے۔


متعلقہ خبریں