جنرل باجوہ سے ملاقات: عبداللہ عبداللہ کا طالبان کیساتھ تنازعات حل کرنے پر آمادگی کا اظہار


کابل:  افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور بین الافغان مذاکرات کیلئے پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بین الافغان مذاکرات کیلئے بھرپور تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو بتایا ہے کہ افغان طالبان کےساتھ تنازعات کےحل کیلئےتیار ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستان میں ملاقات کی تھی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں