کورونا: برطانوی حکومت نے اسکول کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا


لندن: برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسکول کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق برطانیہ میں .پرائمری اسکولز کھولنے پر والدین اور ٹیچرز کی جانب سے تنقید اور غیر معمولی حاضری نظر آئی۔

بی بی سی کے مطابق برطانوی حکومت نے ستمبر تک اسکولوں کو بند رکھنےکا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ آنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں 10 ہفتوں بعد اسکول کھول دیے گئے تھے تاہم نصف کے قریب والدین کا اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریزاں تھے جبکہ طلبہ اور اساتذہ کی حاضری 50 فیصدسے کم رہی تھی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا نے مزید 55 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 40 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں