یونس خان کمرہ نہ ملنے پر ناراض ہوگئے

Younas Khan

یونس خان کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دینے پر غور


لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمرہ نہ ملنے پرسابق کپتان یونس خان کوچنگ کورس چھوڑ کر واپس کراچی چلے گئے۔

یونس خان نےلاہورپہنچنےسےپہلے اپنےلیےاکیڈمی میں کمرہ بک کرایا لیکن کمرہ دستیاب نہ ہونے پربرہم ہوگئے۔

سابق کپتان نےکہا کہ میں کام کرنے،کرکٹ کو فروغ دینے اور کوچنگ سیکھنے آیا تھا مگر یہاں عزت ہی نہیں ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اسٹاف نے یونس خان کوڈائریکٹراکیڈمیزکے کمرے میں رہنے کا مشورہ دیا مگر انہوں نے انکار کردیا۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ بغیر اجازت کسی کے کمرے میں نہیں رہ سکتے۔

پی سی بی حکام کاکہنا ہے کہ یونس خان اتوار کو پہنچیں گے اس بات کی اطلاع نہیں تھی۔

مزید یہ کہ کمرے خالی نہ ہونے کے باعث قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو بھی گذشتہ ہفتے سے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔


متعلقہ خبریں