ایشیا کپ: میزبانی کے معاملے پر پی سی بی کی سری لنکا کو مشروط پیشکش

پی سی بی(PCB)

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


لاہور: ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کو مشروط پیشکش کر دی۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس وبا کے باعث پی سی بی نے رواں برس سری لنکن بورڈ کو ایشیا کپ کی میزبانی دینے کی مشروط پیشکش کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی اس برس میزبانی کے تبادلے کیلئے رضا مند ہے، اس مرتبہ سری لنکا ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے جبکہ پاکستان اگلے ایشیا کپ کی میزبانی کر سکتا ہے جوکہ 2022 میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ کی میزبانی کا تبادلہ کرنے کی تجویز گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں سامنے آئی ہے۔

دورہ انگلینڈ : پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ

بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث پاکستان اور یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے، خطےمیں سری لنکا میں سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا میں کرکٹ سرگرمیاں بھی ایس اوپیز کےتحت بحال ہوچکی ہیں، موجودہ حالات میں سری لنکا موزوں ترین وینیو ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنا حتمی فیصلہ آئندہ اے سی سی اجلاس میں واضح کرے گا۔ دوسری جانب پی سی بی نے اس معاملے پر تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں