بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 4 شہری شدید زخمی


اسلام آباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر جندروٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر شدید گولہ باری کردی، جس کے نتیجے میں چار شہری شدید زخمی ہوئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شہری آبادی کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 4شہری شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین اور 2 بچےشامل ہیں بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث 7سالہ منشی اور7 سالہ مومنہ شدید زخمی پوگئی۔ زخمیوں کاتعلق درہ شیرخان، سندھاڑا اور بمروچ کے دیہات سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتالوں میں پہنچا دیاگیا۔ پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایاگیا۔

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 3 شہری زخمی

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے جس میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 20 مئِ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوئے تھے۔

17 مئی کو کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 37 سالہ شہری محمد شفیع زخمی ہوا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا بھارت رواں سال جنگ بندی کی ایک ہزار 81 مرتبہ خلاف ورزیاں کر چکا ہے اور بھارتی فورسز مسلسل شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے تاہم بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 6 شہری شدید زخمی

گزشتہ ماہ کے آغاز پر بھارتی فوج نے حاجی پیر، سنکھ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جہاں مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے گئے تھے جبکہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثرجواب دیا۔

 


متعلقہ خبریں