صرف تنخواہ دار طبقہ ملک میں لاک ڈاوَن چاہتا ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پرفیصلے کیے جاتے ہیں، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کرنے سے ملک میں غذائی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کا فیصلہ میں خود نہیں کرسکتا اور نہ ہی حق میں ہوں، کاروباری حضرات کہتے ہیں لاک ڈاوَن نہ کریں، صرف تنخواہ دار طبقہ ملک میں لاک ڈاوَن چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوا کے لیے امریکہ اور چین اربوں ڈالر لگا چکے ہیں جبکہ ہمارے ہاں صوبائی وزیر صحت آئے روز اٹھ کر کہ دیتے ہیں کہ فلاں دوا کورونا کے لیے ٹھیک ہے۔


متعلقہ خبریں