’ تیل ذخیرہ کرنے والوں اور گراں فروشوں کیخلاف سخت ایکشن ہو گا‘


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق تمام ترصورتحال پر نظر رکھےہوئے ہیں، تیل کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات دی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کے بحران سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیل ذخیرہ کرنے والوں اورگراں فروشوں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئل ریفائنریزکومقامی پیداواربہتربنانےکی ہدایت کی گئی ہے، وزارت توانائی،اوگرااورایف آئی اےکی مشترکہ ٹیمیں انسپکشن کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کوپٹرول کی مصنوعی قلت ختم کرانےکی ہدایات جاری کی ہیں، اوورچارجنگ اور قلت میں ملوث پٹرول پمپ سیل کر دیئےجائیں گے۔

کراچی سے خیبر تک پیٹرول کا بحران برقرار

دوسری جانب ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ  اس ملک میں مافیاز کا ہر دور میں راج رہا ہے اور تیل کا بھی مافیا موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول بحران کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کسی کے بھی جواب سے مطمئن نہیں ہوئے ہیں انہوں نے متعلقہ وزیر کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول بحران کے معاملے پر کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے سب کی کلاس لی ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بحران کی ذمہ داری لینا ہو گی۔

غلام سرور نے کہا کہ خطےکی نسبت پاکستان میں پٹرولیم قیمتیں بہت کم کی گئیں ہیں،نجی کمپنیوں نےاسٹاک پورا نہیں رکھا اس وجہ سے بحران پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے چارسوالوں کے جواب مانگے ہیں، ہم نےعوام سے وعدہ کیا ہےکہ مافیا کا مقابلہ کریں گےاور سرنڈر نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں