کورونا: آئی سی سی نے پلئینگ کنڈیشن میں عارضی تبدیلیاں منظور کر لیں

icc

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے باعث پلئینگ کنڈیشن کھیل کے قوانین میں عارضی تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے کرکٹ کمیٹی کی تمام سفارشات کو منظور کرلیا جس کے بعد ٹیسٹ میچ کے دوران کسی بھی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں متبادل کھلاڑی کھلانے کی اجازت ہو گی۔

آئی سی سی کےمطابق جب تک کورونا وائرس موجود ہے اس وقت تک گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی ہو گی۔ پہلی مرتبہ غلطی کرنے پر ٹیموں کو وارننگ دی جائے گی جبکہ  دوسری وارننگ کے بعد پانچ رنز پنلٹی کے حریف ٹیم کو ملیں گے۔

آئی سی سی بورڈ اجلاس: ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا

اس کےعلاوہ انٹرنیشنل میچز میں نیوٹرل امپائرز کی شرط عارضی طور پر ختم کردی  گئی ہے اور مقامی امپائرز کا تقرر بھی آئی سی سی کرے گی۔

جبکہ کھیل کو جانبداری سے بچانے کے لیے ہر ٹیم کو ایک اضافی ریویو بھی دے دیا گیا ہے۔  ٹیسٹ کرکٹ میں 3 اور ون ڈے میں 2 اضافی ریویو ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق میچوں میں اگر کسی کھلاڑی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں تو اس کا متبادل لانے کی اجازت ہو گی۔


متعلقہ خبریں