نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کی تفصیلات میں بتایا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں کورونا کے لیے 9 ہزار 276 بیڈ مختص ہیں جبکہ پنجاب میں 3 ہزار 500 بیڈز پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 387 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ جن میں سے لاہور میں 214، فیصل آباد میں 57، راولپنڈی میں 64 اور ملتان میں 18 وینٹی لیٹرز شامل ہیں۔ پنجاب میں اس وقت 159 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

سندھ میں کورونا کے 8 ہزار 94 بیڈ موجود ہیں جبکہ صوبے میں 548 بیڈ کے ساتھ آکسیجن کی سہولت موجود ہیں۔ سندھ میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 304 ہے۔

کراچی میں 214 اور حیدر آباد میں 20 وینٹی لیٹرز ہیں۔ سندھ میں اس وقت 83 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 5 ہزار 385 کیسز رپورٹ

این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 110 بیڈ کورونا کے لیے مختص ہیں جبکہ628 بیڈز آکسیجن کے لیے موجود ہیں۔
خیبر پختونخوا میں 313 وینٹی لیٹرز ہیں۔ جن میں سے پشاورمیں 79 اور ایبٹ آباد میں 12 ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اس وقت 70 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

بلوچستان میں 2 ہزار 148 بیڈ کورونا مریضوں کے لیے مختص ہیں اور 68 بیڈز پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے۔ بلوچستان میں 29 وینٹی لیٹرز موجود ہیں اور وہ سارے ہی کوئٹہ میں ہیں جبکہ اس وقت بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے لیے 520 بیڈز مختص ہیں جن میں سے 262 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت موجود ہے۔ اسلام آباد میں 94 وینٹی لیٹرز موجود ہیں اور اس وقت 10 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے لیے 151 بیڈز مختص ہیں اور 43 بیڈز پرآکسیجن کی سہولت موجود ہے۔ گلگت بلتستان میں 28 اور گلگت میں 5 وینٹی لیٹرز ہیں۔ اس وقت گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کے لیے 379 بیڈز مختص ہیں جن میں سے 68 بیڈز پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے۔ آزاد کشمیر میں 43 وینٹی لیٹرز ہیں جن میں سے مظفر آباد میں 18 اور میرپور میں 11 وینٹی لیٹرز ہیں۔ آزاد کشمیر میں بھی کوئی مریض وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں