اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، وزرات صحت کے لیے7ارب روپے کی منظوری متوقع

فائل فوٹو


اسلام آباد: مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں مختلف محکموں کیلئے گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزرات صحت کے لیے7ارب 24 کروڑ روپے سے زائد سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

وزرات خارجہ کے لیے 3ارب 82کروڑ روپے کے اضافی فنڈز اور قومی احتساب بیورو کے قانونی معاملات کے لیے بھی فنڈز کی منظوری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروبار بند اورمزدوروں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے، مشیر تجارت

ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے ایک اضافی تنخواہ رسک الاونس کے طور پر دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق
یواین امن مشن اہلکاروں کےلیے 16کروڑ 81لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ آئندہ مالی سال کے لیے یوریا کھاد کی طلب کے حوالے سے رپورٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

30 لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے سینیٹ میں دیے جانے والے تحریری جواب میں کہا ہے کہ کورونا  بحران کے ابتدائی  مرحلہ میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث صنعتی شعبہ میں دس لاکھ جبکہ خدمات کے شعبہ میں بیس لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ ہماری کوشش تھی کہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں۔

تحریری جواب میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اس وائرس کی وجہ سے ملک میں غربت کی شرح 24.3 فی صد سے بڑھ کر 33.5 فی صد ہو جائے گی۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ کورونا کے باعث ہماری برآمدات کو شدید دھچکا لگا۔ ہم سمجھ رہے تھے کہ جی ڈی پی بڑھے گی لیکن اب ڈیڑھ فیصد کم ہوگی۔


متعلقہ خبریں